46

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ

Spread the love

گلگت ( جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن رپورٹر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سٹودنٹس ڈیلوپمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجرز آفس

کے زیر اہتمام تمام شعبہ جات کے آخری سمسٹر کے طلبا و طالبات کیلئے کیرئیر

کونسلنگ کے عنوان پر شا ندار سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سیشن میں آخری سمسٹر

کے طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، سکولز کے بعد کالجز میں بھی بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشینز کے مطابق سیشن کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی

سے تعلیم مکمل کرکے فارغ ہونیوالے آخری سمسٹر کے طلبہ کو عملی زندگی

میں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ

کو دیگر مہارتیں پیدا کرنے سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیشن میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈیلوپمنٹ

اینڈ ایکسٹرنل لنکیچز امجد علی نے خصوصی سپیکر کے طورپر شرکت کی، ان

کے ہمراہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصوررحیم بیگ بھی

موجود تھے۔

کیرئیر کونسلنگ سے متعلق منعقدہ سیشن ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈیلوپمنٹ اینڈ

ایکسٹرنل لنکیچز امجد علی اور شعبہ عالمی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصور

رحیم بیگ نے کامیاب زندگی گزارنے کے بہترین اصول، بہترین پریڈنٹیشن کی

مہارتیں سمیت مارکیٹ کو ضرورت صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی بہترین

طریقوں کے حوالے سے طلبہ کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے جامعہ قراقرم کی سٹودنٹس ڈیلوپمنٹ

اینڈ ایکسٹرنل لنکیجرز آفس وائس چانسلر کے سربراہی و رہنمائی میں مزید سیشن

کا انعقاد کرے گی تاکہ طلبا و طالبات معاشرے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے

ہوئے اپنے اندر ایسی صلاحتیں پیدا کریں جو معاشرے کیلئے کارآمد ثابت ہو

سکیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی