67

بھارتی اجارہ داری ختم،حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ میں معاہدہ طے

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم، حکومت پاکستان اور

ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں

ٹویٹر انتظامیہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ

داری کو شدید دھچکا، حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے

پا گئے، ٹوئٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں

کریگا، معاہدہ طے پا گیا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی

امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ٹوئٹر پر پاکستانی

صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ، ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ

داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا

طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت

پاکستان سے رابطہ کرے گی۔