68

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
پریشان نہ ہوں مالی حوالے سے بہتری کے امکانات روشن ہیں اور جس بھی کام کو کرنے کا آج ارادہ ہے آپ اس کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ کامیابی ہی ملے گی فکر نہ کریں بالکل۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
ایک دوست کسی حوالے سے آپ کا ساتھ دے گا۔ آج کاروباری حضرات کے لئے بڑا اچھا دن ہے۔ ان کی سابقہ جو بھی غلطیوں کی وجہ سے نقصان ہوا تھا وہ پورا ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں تاکہ جو بدنظری کا خطرہ ہے وہ ٹل سکے۔ اس کی وجہ سے ہی آپ کو اپنے کاموں میں مشکلات کا سامناہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
بہت سی رکاوٹیں بحکم اللہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں، جن کی وجہ سے آپ کو کامیابی نہیں مل رہی تھیں۔ اب امید ہے کہ روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آج کا دن اچھا اور آپ کے لئے لاحق مشکلات کو ختم کرنے میں بحکم اللہ مددگار ثابت ہو گا اور کسی نئے کام میں ابتداء کے مواقع ملیں گے۔ اس بارے میں بھی انتظار کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
چند دنوں سے آزمائشی سی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدقے کا عمل شروع کریں اور اپنے حالات کا از سر نو جائزہ لیں کہ کس مقام پر غلط ہوئی اس کی فوری اصلاح کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
سوچتے زیادہ ہیں اور عمل کم کرتے ہیں ہر چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر گھبرا جاتے ہیں۔ اس وقت حکمت عملی اور مناسب پلاننگ سے چلیں گے تو ہی حالات آپ کے حق میں ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
اس وقت صدقے کا مشورہ ہے زحل زائچے میں موجود آپ کے لئے بلاوجہ کی پریشانیاں لا رہا ہیّ صدقہ اور ذکر الٰہی آپ کو بچا سکتے ہیں ورنہ رسک لے کر دیکھ لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے آج دوپہر کے بعد ایک اچھا وقت شروع ہو گا جو کل تک جاری رہے گا جونہی مشتری یہاں سے نکلا حالات کمزور ہو جائیں گے۔ اب تیزی دکھانا ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
ابھی نیت میں فتور والی کیفیت ہے۔ اس لئے معاملات ہیں کہ سیدھا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیّ توبہ کریں نماز کی طرف آئیں گے تو کچھ بن جانے کی امید بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
اپنی حرکتیں ٹھیک کریں۔ ماضی میں جو غلطیاں ہو چکی ہیں۔ ان کو دوبارہ کرنے کی کوشش آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔آپ کے لئے یہ وارننگ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

گوشت کا صدقہ دیں ہو سکے تو ایک عدد مرغی لے خر کسی غریب کو دے دیں۔ آج کا دن پھر کچھ آزمائشی سا لگ رہاہے۔ اس عمل سے سختی ٹل جانے کی امید ہے۔