63

افغان مسلے کا پر امن حل نہ نکلا تو آخری دم تک لڑیں گے.طالبان

Spread the love

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے

7اکتوبر 2001کو افغانستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی، 7اکتوبر کوہم

یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، امریکہ کے ساتھ معاملات پرامن انداز میں

حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر حل نہ ہوئے تو آخری دم تک لڑتے رہیں

گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا

کہ افغانستان ایک دلدل ہے جتنا حرکت کرو گے اتنا ڈوبو گے، ہم لڑیں گے تاریخ

خود کو دھرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 7اکتوبر کوہم یوم سیاہ کے طور پر مناتے

رہیں گے، امریکہ کیساتھ معاملات پرامن انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے

ہیں اگر حل نہ ہوئے تو آخری دم تم لڑتے رہیں گے۔