Miley Cyrus Pop Singers Poses for Photo Journalists 153

پیار کرنا فن، میری مرضی جس سے کروں، پاپ گلوکارہ مائلی سائرس

Spread the love

لاس اینجلس (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) پاپ گلوکارہ مائلی سائرس

پاپ گلو کارہ مائلی سائرس نے کہا ہے وہ بالغ ہونے کے ناطے جس سے چاہیں

تعلقات استوار کرسکتی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مختصر

ویڈیو جس میں وہ آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کیساتھ رومانس کرتے دیکھی

گئیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کے جواب میں دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس

ویڈیو میں مائلی سائرس کو خود سے کم عمر گلوکار کیساتھ ایک کمرے میں بوسہ

لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ مائلی سائرس کی جانب سے آسٹریلوی گلوکار کو

بوسہ دیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں

تنقید کا نشانہ بنایا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان کی جانب سے کیے جانیوالے

افیئرز پر شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں ہتھیلی پر خارش اور سویڈن کی اداکارہ ایلی اورم

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق مداحوں کی جانب سے اپنے رومانس اور آسٹریلوی

گلوکار کو بوسہ دیے جانے پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی ٹوئٹ

میں لوگوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بالغ خاتون ہونے کے ناتے اپنی

مرضی سے کسی بھی پسندیدہ شخص کیساتھ رومانس کر سکتی ہیں اور انہیں کیا

غلط ہے کیا صحیح کا اندازہ ہے۔

لوگ مجھے بری عورت ثابت کرنے پر اٹکے ہیں: پاپ گلوکارہ

مائلی سائرس نے اپنی سلسلہ وار 2 ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ انہیں یہ بھی علم ہے

آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کے بعد لوگ ان کے ماضی کو یاد کر رہے

ہیں اور انہیں ایک بری عورت ثابت کرنے پر اٹکے ہوئے ہیں۔ گلوکارہ کے مطابق

جب ایسا ہی کام کوئی مرد کرتا ہے تو انہیں لیجنڈ کہا جاتا ہے تاہم جب بھی کوئی

خوبصورت خاتون ایسا کرتی ہے تو اسے ’بری عورت‘ سمیت طرح طرح کے

القابات دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی مرضی وہ جس سے جب

چاہیں رومانس کریں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا پیار کرنا دراصل ایک فن اور

آرٹ ہے جس کے ذریعے کچھ لوگ خود کو تلاش کرتے ہیں۔

مائلی سائرس کی خفیہ شادی کا احوال و انجام

26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے

خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی اگست 2019 میں دونوں نے علیحدگی

کا اعلان کردیا تھا، دونوں کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور

دونوں کو انتہائی رومانوی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔

پاپ گلوکارہ مائلی سائرس