56

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دےدی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 166

رنز کے تعاقب میںپاکستانی ٹیم جلد ہی ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 101رنز پر دھیر

ہو گئی۔نا تجربہ کار ٹیم کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت

ہوئی اور پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے

بیٹنگ کا آغاز کیا توبلے بازوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے، پانچویں اوور میں گرین

شرٹس کے 3ماہر کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، طویل

عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل نے ایک بار پھر

شائقین کو مایوس کیا، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر جب کہ بابر اعظم 13

رنز پر آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 46 رنز

جوڑ کر کچھ مزاحمت کی ، آؤٹ آف فارم سرفرا ز احمد اس باربھی بڑی اننگز

کھیلنے میں ناکام رہے اور 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان کے آخری پانچ

کھلاڑی اسکور میں صرف 25 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، آصف علی 6، عماد

وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر ایک اسکور پر چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جب کہ ڈی سلوا نے 2 اور

راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے سرفراز احمد نے ٹاس جیت سری

لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے

ہوئے 84 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، گناتھیلاکانے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، ۔،

فرنینڈو 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ تیسری وکٹ راجاپکسایا کی صورت

میں گری جو 32 رنز بنا کر حسنین کی گیند پرآوٹ ہوئے۔19 ویں اوور میں 153

کے اسکور پر محمد حسنین نے مسلسل دو گیندوں پر شاناکا اور جایاسوریا کی

وکٹیں حاصل کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی اور آئی لینڈرز کو مقررہ

اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز پر اکتفا کرنا پڑا۔