92

پورا ملک میدان،اسلام آباد میں پہلاپڑائو ہو گا،مولانا فضل الرحمان

Spread the love

پشاور(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

نے کہا ہے کہ ہماری یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، اس کا میدان

پورا ملک ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑا وہوگا،، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں

گے، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے، حکومت اقتدار

چھوڑ دے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں، جائز حکومت تشکیل دی

جائے،گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، آصف

زرداری ہمارے ساتھ ہیں، کہیں سے مایوسی نہیں، مدارس کا ایشو بڑھا کر

حکومت عالمی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔ ہفتہ کو یہاں پشاور میں پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں

کاروبار نہیں ہو رہا ور پورا ملک جمود کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی

دھمکی پر آنا سفارتی ناکامی ہوتی ہے،ایٹمی جنگ یاد کر کے پاکستان کو عالمی

کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اندر کی بات خود جانتے

ہیں کیونکہ انہوں نے بخوشی و رضا مندی سے کشمیر کو بیچا ہے جبکہ ملک اس

وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے عام

آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ملک میں روزگار کے مواقع ختم کر دیئے گئے

ہیں لہٰذا اب اس جعلی، خلائی اور ہوائی کشتی کے غرقاب کا وقت آ گیا ہے.