96

مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی چین کی دستاویزی فلم ؟

Spread the love

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹنگ ڈیسک) چین دستاویزی فلم

چین کی 70 سالہ کارکردگی پر مشتمل کئی قسطوں پر مبنی مختصر دورانیہ کی

دستاویزی فلم نے ملک بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا ہے، اسے عوام کی

وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، پیپلز ڈیلی کی تازہ ترین رپورٹ کے

مطابق 5 منٹ کی ہر قسط میں چین کی 70 سالہ کارکردگی کو پیش کیا گیا ہے،

عوامی جمہوریہ چین کا قیام 1949 میں عمل میں آیا تھا اور اس کے بعد نیشنل پیپلز

کانگرس کا پہلا اجلاس 1954 میں منعقد ہوا تھا-

یہ بھی پڑھیں: چین کی رزمیہ فلم بگل فرام گوتیان ریلیز

70 قسطوں پر مشتمل یہ دستاویزی فلم سائنس اینڈ ایجوکیشن ٹی وی چینل پر نشر

کی جارہی ہے اور سرکاری انٹرنیٹ پورٹل پر بھی پیش کی جارہی ہے جس نے

مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں اور اس دستاویزی فلم میں چین کے قیام سے

لے کر آج تک کی کارکردگی اور ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے، چین کی یہ دستاویزی

فلم واقعی دیکھنے اور سبق حاصل کرنے کے مترادف ہے-

چین دستاویزی فلم