Parents Kissing Her Kid 148

دنیا میں ایسا ملک جہاں والدین کا بچوں کو “پیار، سرزنش” کرنا جرم

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو پیار جرم

یوں تو یہ ایک مسلمہ حقیقت اور فطرت ہے کہ دنیا میں والدین ہی وہ واحد ہستی

ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو پیار کرنے سمیت ان کی غلطیوں اور خامیوں پر انہیں

سرزنش کرتے ہیں جبکہ ہر ضرورت و خواہش کو پورا کرتے ہیں لیکن ہماری اس

دنیا میں ایک ایسا ملک بھی پیدا ہو گیا ہے جہاں والدین کی جانب سے اپنے بچوں

کو پیار کرنے سے ان پر منفی اثرات مرتب ہونے کی عیجب و غریب منطق کے

تحت اسے غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے- یہ ملک کوئی غیر ترقی یافتہ نہیں بلکہ

ترقی یافتہ اور مہذب ممالک میں شمار ہوتا ہے. وہ ملک کونسا ہے آیئے تفصیل

سے پڑھیں-

یہ بھی پڑھیں: “ڈیو ٹی ختم، رابطہ ختم” دنیا بھر میں جلد رائج ہونے والا قانون

یہ ملک سکاٹ لینڈ ہے جہاں والدین پر بچوں کا بوسہ دینے اور انہیں غلطی پر ہر

قسم کی سرزنش کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، سکاٹ لینڈ برطانیہ کا پہلا علاقہ

ہے جہاں اس سلسلے میں ملکی پارلیمنٹ کے ارکان ہیڈن برگ میں اس قانونی

پابندی پر رضا مند ہوئے، سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں اس بل کے حق میں 84 اور

مخالفت میں 29 ووٹ آئے، یہ نیا بل سابق پولیس آفیسر جان فینی نے پیش کیا جو

گرین پارٹی کے رکن ہیں جس میں ان کے بقول بچوں کوتشدد سے تحفظ دیا گیا

ہے، فینی کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو اس حق سے روکنے کے بعد سکاٹ لینڈ بین

الاقوامی معیار پر آ گیا ہے-

An Angry Mom smacking her daughter in living room

انہوں نے یہ بھی کہا ابھی تک ہمارے سب سے چھوٹے اور بہت قیمتی شہریوں کو

یہ تحفظ حاصل نہیں تھا، سکاٹ لینڈ میں 21 ویں صدی کے دوران جسمانی سزا کی

کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مختلف شہادتوں سے ظاہر

ہوتا ہے چھوٹے بچوں کا بوسہ دینے یا سرزنش سے ان پر شدید منفی اثرات مرتب

ہوتے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی ہے اور کہا

گیا ہے کہ بچوں پر تشدد کے مسئلے کا یہ کوئی حل نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا

اس قانون پر عملدرآمد ہو پاتا ہے یا نہیں اور اس بل کے سکاٹ لینڈ کے معاشرے

پر کیا کیا مثبت و منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں-

بچوں کو پیار جرم