59

ملابردار کوامریکہ کے کہنے پر گرفتار اور رہا کیا گیا،شفقت محمود

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ملا

برادر کو امریکنوں کے کہنے پر گرفتار کیا گیا اور امریکنوں کے کہنے پر رہا

کردیا گیا ، یہ ساری چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ افغان عمل

میں پاکستان کا ایک بنیادی کردار ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں

گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ملا برادر کو امریکنوں کے کہنے پر

گرفتار کیا گیا اور امریکنوں کے کہنے پر رہا کردیا گیا ، یہ ساری چیزیں ہوتی

رہتی ہیں لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ افغان عمل میں پاکستان کا ایک بنیادی کردار

ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کررہے ہیں کہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے

اور پہلی حکومتیں یہ ثابت نہیں کرسکیں، اس خطے میں پاکستان کا بہت کلیدی

کردار ہے۔