52

قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے، آرمی چیف

Spread the love

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی

سلامتی کا تعلق معیشت ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ کی میزبانی میں آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سکیورٹی کے باہمی اثر و

نفوذ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک

کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کے

انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے تجاویز تیار کرنا تھا۔آئی ایس پی

آرکے مطابق ایسے مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،

اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سیمینار سے خطاب

میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے ،ملک میں

داخلی سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

کہ سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے

ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ نجی اور سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط مثبت

اقدام ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو

حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت

نتائج برآمد ہورہے ہیں، تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کاروباری ماحول میں بہتری

کیلئے کئی اقدامات ضروری ہیں، تاجر اپنے ذمے ٹیکس پوری ذمہ داری سے ادا

کررہے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر

بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے

اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے، ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا

کردار ادا کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ فورم پر مثبت

سفارشات دینے پر شرکا ء سے اظہار تشکر کیا۔