42

تاجر برادری کے معاملات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ،وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں اور تاجروں

کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے کاروبار اور برآمدات میں حائل

مشکلات سے آگاہ کیا، تاجر برادری نے نیب کے رویے پر بھی سخت تحفظات

کااظہار کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداروں اور

تاجروں کے نمائند وں نے شرکت کی۔ صنعتکاروں نے کہا کہ ملک کی تاجر

برادری اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہے، نیب کے روئیے کی وجہ سے ملک بھر

میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ

کیلئے تاجروں کو تحفظ دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب سے

متعلق کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے لائحہ عمل بنالیا،مسائل

کے حل کیلئے کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ

نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جا

سکے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ

ہے چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا ہوں اور اس کیلئے حکومت ہر

ممکن اقدامات کرے گی۔ملاقات کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیر

تجارت عبدالرزاق دائود، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی سمیت ایف بی آر

اوروزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔دوسری جانب وزیراعظم

عمران خان سے مصر کے تجارتی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران معاشی اور

تجارتی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے

مصری وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا۔