95

بالی ووڈ میں ہتھیلی پر خارش اور سویڈن کی اداکارہ ایلی اورم

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ

سویڈن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایلی اورم نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ

میں کام کے دوران انہیں بھی دیگر کئی اداکارائوں کی طرح کاسٹنگ کائوچ کا

سامنا کرنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی چکا چوند نگری کی اصل

حقیقت پوری دنیا کے سامنے بیان کردی۔

یہ بھی پڑھیں: دنگل گرل زہراہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کی اندرونی کہانی

اداکارہ ایلی اورم نے بتایا ایک بار وہ ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد ہاتھ ملا

کر باہر جانے لگیں تو ڈائریکٹر نے انگلی سے انکی ہتھیلی پر خارش کی۔ ’ میں

کچھ سمجھ نہیں پائی، اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کیا ہندوستان میں ہاتھ ملانے کا

یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟

تب اس نے بتایا اس کا مطلب ہوتا ہے وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔

ایلی اورم نے بتایا یہ واقعہ پیش آنے

کے بعد انہیں بہت حیرت ہوئی اور وہ ہر انسان کو یاد کرنے لگیں جن کے ساتھ

انہوں نے ہاتھ ملایا تھا۔ایلی اورم کے مطابق بالی ووڈ میں انہیں غیر ملکی ہونے

کے باعث امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں بہت زیادہ

پریشانیاں اٹھانا پڑیں۔

Elli Avaram Swedon Actross Sexy Pose for Photo Journalist

اداکارہ نے بتایا انہیں فلم انڈسٹری میں اپنے قد کاٹھ، دانتوں اور لمبے بالوں کی وجہ

سے تنقید کا نشانہ بنایا، انہیں اپنا وزن کم کرنے کیلئے بھی کہا گیا، ’ مجھے اپنے

بالوں سے بہت زیادہ پیار تھا لیکن مجھے کہا گیا انہیں کٹوادوں کیونکہ ان بالوں

کیساتھ میں آنٹی لگتی ہوں۔

خیال رہے بالی ووڈ کی رنگین دنیا میں نوجوان لڑکیوں اور اداکارائوں کا جنسی

استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسے واقعات متعدد اداکارائوں کیساتھ پیش

آچکے ہیں اور وہ انکا اظہار بھی کرچکی ہیں۔