Waheed Murad Legend Actor of Pakistan Film Industry. 69

چاکلیٹی ہیرو مرحوم وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج تحسین

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد

اپنے وقت کے نامورپاکستان کے چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور اداکار وحید

مراد کی 81 ویں سالگرہ کے دن گوگل ڈوڈل بھی مرحوم مگر مداحوں کے دلوں

میں زندہ اداکار کے رنگ میں رنگ گیا۔ گوگل ڈوڈل میں جہاں اداکارکی بہترین

عکاسی کی گئی ہے وہیں فنکار کی گرانقدر خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ”اے راہ حق کے شہیدو،وفا کی تصویرو” نسیم بیگم کا 83 واں یوم پیدائش

2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہونیوالے پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے ابتدائی

تعلیم میری کلاسو سکول سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے انگلش ادب میں ایم

اے کی ڈگری حاصل کی۔ وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم

’’ساتھی‘‘ سے کیا۔ 1962 میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک ا5 و%
88D
%D لA%6%بے B3A%D ٹA ی ل %A%و869܈ %A9%C ۍ8ک %2%D89ظا %DDص %7%ب۔ 8C9%د مراد

کی شہرت میں فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ سے مزید اضافہ ہوا۔ انہیں پاکستان کی پہلی

پلاٹینیم جوبلی فلم ’’ارمان‘‘ کیلئے بیک وقت فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا

اعزاز حاصل ہے۔ چاکلیٹی ہیرو نے’’ اولاد‘‘ سے لے کر’’ زلزلہ‘‘ تک کل 125

فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جانداررہا۔ ’’ اکیلے نہ جانا‘‘ سے لے کر

دیگر گانوں نے بھی انہیں لازوال شہرت دی۔ اْن کی پہلی فلم ’’اولاد‘‘ اورآخری

ریلیز شدہ فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی۔ انہوں نے ایک پشتو فلم ’’پختون پہ ولایت کے‘‘ میں

بھی کام کیا، یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم ’’کالا دھندا گورے لوگ ‘‘ کا پشتو

ورژن تھا۔ وحید مراد بیک وقت فلم ایکٹر، فلم پروڈیوسراوراسکرپٹ رائٹر بھی

تھے۔ وحید مراد کی بہترین فلموں میں ’’ دل میرا دھڑکن تیری‘ ،’ہیرا اور پتھر‘

،’ارمان‘ ،’عندلیب‘ ،’مستانہ ماہی‘، ’انسانیت‘ ،’دیور بھابھی‘وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا 77 واں یوم پیدائش

وحید مراد نے اپنی 23 سالہ فلمی زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کی بناء پرمجموعی

طور پر 32 ایوارڈ حاصل کیے۔ وحید مراد نے اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی

منہ بولی بہن ممتازایوب کے گھر کراچی میں گزارے اوریہیں ان کا 23 نومبر

1983 کوانتقال ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے-

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد