50

ایک برس میں مہنگائی11.37 فیصد بڑھی،وفاقی ادارہ شماریات

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار

جاری کر دیئے ہیں، اگست کی نسبت ستمبر میں مہنگائی 0.77 فیصد بڑھی۔

اطلاعات کے مطابق ستمبر 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح

میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت

مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت گیس کے نرخ

114 فی صد بڑھے۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2019 میں 2018ء کی نسبت

پیاز 108 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019ء میں 2018 ء کی نسبت مرغ 80 فی

صد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی۔

شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں 2018ء کی

نسبت آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27

فی صد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت سبزیاں 28 فیصد مہنگی

ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019

میں 2018ء کی نسبت خوردنی تیل 20 فی صد مہنگا ہوا۔