69

چونیاں میں4 بچوں کا بداخلاقی کے بعد قتل ، ملزم 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Spread the love

لاہور( سٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کو

بداخلاقی کے بعد قتل کے الزام میں گرفتار ملزم سہیل شہزاد کو15روزہ جسمانی

ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کوچہر ہ ڈھانپ کر انتہائی سخت

سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم خان کے رو برو پیش

کیا گیا ۔جج نے استفسار کیا کہ ملزم کا چہرہ ڈھانپنے کی کیا ضرورت ہے؟۔ جس

پر پولیس نے جواب دیا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چہرہ ڈھانپا گیا ہے ۔

عدالت نے ملزم سے پوچھا کیا نام ہے آپکا؟ کچھ کہنا چاہتے ہو؟ ۔ ملزم نے جواب

دیا کہ مجھے مارا نہ جائے۔ اس موقع پر ملزم کے اعترافی بیان بھی پیش کیا گیا ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 1 ہزار 668 افراد کے ڈی این اے کروائے

گئے، ملزم سہیل شہزاد کا ڈی این اے میچ کر گیا ۔آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او

قصور اور ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل جے آئی ٹی نے تحقیقات کی ہیں۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی

تاہم عدالت نے ملزم سہیل شہزاد کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے

حوالے کر دیا ۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 17اکتوبر کو دوبارہ

عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

چونیاں ملزم