86

عمر قید کی مدت 25 سال یا تاحیات،سماعت آج ہوگی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عمرقید کی مدت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ کا 7رکنی

لارجربینچ (آج)دو اکتوبر بدھ کو سماعت کریگا ، چیف جسٹس بینچ کی سربراہی

میں کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی

میں جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس

مظہرعالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل

لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کریگااس سلسلے میں سپریم کورٹ

نے پہلے ہی اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو

نوٹسزجاری کر رکھے ہیں ۔لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25

سال ہو گی یا تا حیات۔ چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس

ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔