89

لورالائی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

Spread the love

لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کمشنر آفس کے

قریب ایگل سکواڈ اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میںایک

پولیس اہلکار شہیداور3 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور

ہلاک ہوگیا اور دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ تفصیلات کے

مطابق لورالائی کے علاقے کمشنر آفس کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک موٹر

سائیکل کو مشکوک سمجھ کر پیچھا کیا تو دہشت گردوںنے پولیس اہلکاروں پر

فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے

میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

۔ایک پولیس اہلکار غلام محمد شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار عبدالمنان،میر احمد اور

محمد نیاز زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی

اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز نے ادارے کو گھیرے میں لے مزید کارروائی

شروع کردی۔دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لورالائی دھماکے پر

افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

بلوچستان،فائرنگ