65

پنجاب پولیس میں اصلاحات، بیوروکریسی نے 2 مطالبات تسلیم کر لئے

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس میں اصلاحات کے معاملے پر بیوروکریسی

نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پولیس گروپ کے دو مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔ پولیس کو

ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی

مرتضیٰ کے مطابق پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں کر رہے ہیں۔ پولیس

اصلاحات سے متعلق مسودہ ایک ماڈل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات

لاکر معاملات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایکسٹرنل

اکاؤنٹی بیلٹی اتھارٹی کا ڈی جی ریٹائرڈ پولیس افسر ہوگا۔