66

ترک صدر اردوان کا مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے رہنے کے عزم کا اظہار

Spread the love

انقرہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر اردوان

برادار اسلامی ملک ترکی کے صدر طیب رجب اردوان نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے

رہنے اور کشمیر ی عوام کی پریشانیوں کو اجاگرکرنے کے عزم کا اظہار کرتے

ہوئے کہا ہے دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت

ہے جو 5 اگست سے مسلسل کرفیو اور ناکہ بندی کا سامنا کررہے ہیں، پاک ترکی

برادرانہ تعلقات مثالی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار کے میدان میں

باہمی تعاون کیلئے بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کڑی نظر ہے، ترکی

گزشتہ روز طیب رجب اردوان اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے

استنبول میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کیلئے چار میں سے پہلے

میلگیم بلاک ون کلاس فریگیٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

Anqara, Turkish President Rajab Tayyab Urdwan and Pakistan Navy Chief Admiral Zafer Mehmood inaugurating The 4th Mail-gum Frigate.

ترکی کے نائب صدر فاوت اکوتے، ترک قومی دفاع کے وزیر ہولسی آکار، چیف

آف ترکش جنرل سٹاف جنرل یاسار گولر، کمانڈر ترکش نیول فورسز ایڈمرل عدنان

اوزبل، ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور دیگر شخصیات

نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب

طیب اردوان نے کشمیرکا فلسطین سے موازنہ کرتے ہوئے کہا 80 لاکھ سے زیادہ

کشمیری بڑی ہمت کیساتھ قابض بھارتی افواج کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے

اپنی ہی سرزمین میں کھلی فضا میں قید ہیں۔

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر انتہائی مشکور ہیں: ایڈمرل ظفر محمود عباسی

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں

ترک صدر رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں

اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان اور

کشمیری عوام مستقل حمایت کیلئے برادار اسلامی ملک ترکی کے مقروض ہیں۔

ترک صدر اردوان