69

نامور گلوکارہ نسیم بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹ) نسیم بیگم برسی

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 48 ویں برسی آج 29 ستمبر

کو منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امرتسر میں 1936 میں پیدا ہونے والی

گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی

بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی جبکہ 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم’’ مادرِ

وطن’’ کیلئے گایا ہوا گیت ’اے راہ حق کے شہیدو‘ قومی نغمے کی حیثیت اختیار

کرگیا۔ نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے،

یہ بھی پڑھیں: ملکہ پکھراج کوبچھڑے15برس بیت گئے

ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29 ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں مگر

مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہ ہیں۔ ان کو دوسری نور جہان بھی کہا جاتا

تھا ، اپنا پہلا فلمی نغمہ انہوں نے 1956ء کی فلم گڈی گڑیا میں گایا تھا-

نسیم بیگم برسی