72

سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد ، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Spread the love

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے

سری لنکن ٹیم کراچی پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت

انتظامات کیے گئے اور سخت سکیورٹی کے حصار میں مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچا

دیا گیا ۔دوسری جانب نیشنل سٹیڈیم کا کنٹرول قانون نافذ کرنے والے اداروںنے

سنبھال لیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کی پریکٹس کا شیڈول جاری

کردیا ۔آج دوپہر 2 بجے سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ

کرے گی جبکہ پریکٹس سیشن سے قبل سری لنکن ٹیم کا ایک کھلاڑی نیشنل سٹیڈیم

میں پریس کانفرنس کرے گا۔شام 6 بجے پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی

میں ٹریننگ کرے گی۔ جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم دوپہر2بجے ٹریننگ کرے گی

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے اور پھر

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ پری سیریز فوٹو سیشن میں شرکت کریں

گے اور بعدازاں سری لنکن ٹیم کے کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

شام 6 بجے سری لنکن ٹیم ٹریننگ کرے گی۔ کراچی میں تین ون ڈے میچوں کے

بعد ٹی ٹونٹی سیریز کے 3 میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میںکھیلے جائیں

گے۔