107

ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین والی بال

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر دنیا

بھر میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا-

برادار اسلامی ہمسایہ ملک ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری ایشین ایونٹ

میں پاکستان نے 3-2 سے بازی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاستی دہشتگردی، کپتان سمیت مقبوضہ کشمیرکی آدھی کرکٹ ٹیم لاپتہ

ابتدائی 2 گیمز میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، انہوں نے 25-23 اور21-21

سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی۔ تیسرے اور چوتھے سیٹ

میں بھارت نے عمدہ کم بیک کیا اور 25-20 اور 25-19سے مقابلہ برابر کر دیا-

Tehran,Pakistan Volley Ball Team Celebrating his Win against India in Champion Ship

تہران: پاکستان والی بال ٹیم کے کھلاڑی، کوچ اور آفیشلز بھارت کیخلاف جیت پر خوشی کا اظہار کرر ہے ہیں
————————————————————————————–

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف 6 کے مقابلے میں 15

پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد ہال پاکستان

زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر قومی والی بال ٹیم

کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا انہیں بھارت کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے پر

انتہائی خوشی ہے اور ہم اپنی اس فتح کو مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے نام

کرتے ہیں- انہوں نے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا بھی اظہار کیا-