54

سمندری میں متعدد بچوں سے بد اخلاقی کا انکشاف،ویڈیوز بھی برآمد

Spread the love

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سمندری کے نواحی گاؤں 222 میں ایک درجن سے زائد

بچوں سے بد اخلاقی کا انکشاف ہوا ہے اور نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سمندری کے گاؤں 222 میں ایک درجن سے زائد بچوں سے بداخلاقی کا انکشاف

ہوا ہے اور صرف 48 گھنٹوں کے دوران تھانہ ترکھانی میں بچوں سے بداخلاقی

کے دو مقدمات درج ہوسکے، پولیس دیگر متاثرہ بچوں کے مقدمات درج نہ

کرسکی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی جانب سے جودو ایف آئی

آر درج کرائی گئی ہیں ان میں ایک ہی گروہ کے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف

آئی آر میں کہا گیاہے کہ ملزمان بچوں سے بداخلاقی کرکے ویڈیوز بھی بنا لیتے

تھے۔جن کے ذریعے انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔