modi indian prime minister 82

مودی کو دورہ امریکہ سے قبل دھچکا، سٹیٹ ممبر کا ملاقات سے انکار

Spread the love

ہیوسٹن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی دھچکا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں

آج ہونیوالے جلسے کو ایک اور دھچکا، حلقہ سے منتخب امریکی ممبر سٹیٹ نے

جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مظالم، مودی امریکی عدالت میں طلب

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی سٹیٹ ممبر

شون تھیری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شون تھیری کو مقبوضہ کشمیر

میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تو شون تھیری نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں

مذمت کی اور کہا وہ اپنے ہی حلقہ انتخاب میں مودی کے آج ہونیوالے جلسے میں

شرکت نہیں کرینگے،

ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید سٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کر رہے ہیں
——————————————————————–

ہیوسٹن میں آج مودی جلسہ، پاکستانی کشمیری اور سکھ برادری احتجاج کریں گے

دوسری طرف مودی کے جلسے کے موقع پر آج پاکستانی، کشمیری اور سکھ

کمیونٹی احتجاجی مظاہرہ کرے گی، احتجاجی جھنڈوں، بینرز اور دیگر علامات

کے ذریعے اس موقع پر بھرپور احتجاج کی پوری تیاری کررکھی ہے- بھارتی

وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر آج ہروز اتوار پاکستانی،

کشمیری اور سکھ کمیونٹی احتجاج کرے گی۔ ہیوسٹن ٹیکساس میں مودی کے

جلسے کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کریں اور ریلیاں نکالیں گے۔ اس حوالے

سے گزشتہ روز ہیوسٹن میں سکھ نیشنل سنٹر سے بھارتی وزیراعظم کے جلسہ

عام کے مقام این آر جی سنٹر تک مارچ بھی کیا گیا۔

واضح رہے بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف اس قدر نفرت آمیز رویہ اپنانے کی

وجہ ان کی جانب سے کشمیر کی بھارتی آئین میں متعین خصوصی حیثیت کو ختم

کرنا اور اہل جموں و کشمیر بالخصوص مسلمانوں کےخلاف انسانی حقوق کی

خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونا ہے، جہاں مودی نے گزشتہ 49 روز سے کرفیواور

پابندیاں نافذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے

مودی دھچکا