Islamabad, Prime Minister Imran Khan addressing with Seminar at central hall. 156

کشمیرکا مقدمہ لڑنے، مودی کو بے نقاب کرنے عمران خان امریکہ پہنچ گئے

Spread the love

نیویارک،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر مقدمہ

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور

مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ

طیارے میں مدینہ منورہ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ

شیخ اور زلفی بخاری کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے۔

PM Imran Khan Received by Pakistani Ambassador at Newark Airport

نیویارک ائیر پورٹ پر امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اسد مجید اور اقوام متحدہ

میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے استقبال کیا، عمران خان اور انکا وفد

روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کریں گے۔

Newark,PM Imran khan and Kashmir study group's Founder Farooq Kathwari meeting at Hotel Roosevelt.

نیویارک آمد کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان سے کشمیر اسٹڈی گروپ کے

بانی فاروق کتھواری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور کشمیر سمیت دیگر متعلقہ

امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا نریندرمودی کی

سفاکیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے زیادہ سے

زیادہ بے نقاب کرنا چاہیے-

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر جنگ لڑونگا، عمران خان

دوسری طرف دفتر خارجہ نے بھی وزیراعظم دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کر

دی ہیں جن کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر تک امریکہ میں قیام کے دوران کل

بروز پیر 23 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان

سے ملاقاتیں کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا وزیراعظم سے چینی حکام، ورلڈ

بینک کے صدر، بل گیٹس، ملائیشیا اور بلیجیم سمیت دیگر ممالک کے ہم منصبوں

کی بھی ملاقاتیں بھی طے ہیں،

جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبرکو وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر

پاکستانی موقف پیش کریں گے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے

میں بھی دنیا کو بتائیں گے-

وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو اور ان سے سوالات کے جواب

بھی دیں گے جبکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔

سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا-

جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،

موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، صحت عامہ، سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں

میں شرکت بھی کریں گے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں، عالمی تھینک ٹینکس

کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ان کے شیڈول میں شامل ہیں-

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس اوراو

آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے جبکہ جنرل اسمبلی

اجلاس میں شرکت سمیت متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا ہے، شاہ محمود

Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکر تے

ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے سات روزہ دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا، کشمیری

وفد سے ملاقات کرکے ان کے تاثرات اور مشاورت کی بنیاد پر دورے کو زیادہ

سے زیادہ پاکستان اور کشمیر کیلئے کامیاب بنانا ہے-

کشمیر مقدمہ