99

1022 مقامات پر ڈینگی لاروا، 57 شہری ملزم نامزد، ڈی سی لاہور تبدیل

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) ڈینگی لاروا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی سرویلنس مہم کے دوران شہرکے 1022 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر ضلعی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر 57 شہریوں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں مزید 181 افراد ڈینگی سے متاثر، تعداد ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی، انتظامیہ بے بس

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرویلنس کے دورانِ شہر کے 63 ہزار 605 گھروں کو چیک کیا گیا، ڈینگی ٹیموں نے 14 ہزار433 مقامات کا معائنہ کیا۔ جہاں 1022 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا-

ضلعی انتظامیہ نے غفلت و لاپرواہی برتنے پر57 شہریوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے، حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی کی دفعات پر مشتمل مقدمات میں نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے-
EX Deputy Commissioner Lahore Saliha Saeed Presiding an Meeting
شہر میں انسداد ڈنیگی میں ناکامی پر عہدے سے ہٹائی جانے والی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید
—————————————————————————-
انسداد ڈینگی میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور محمد اصغرکو اضافی چارج تفویض کرکے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت سے انسداد ڈینگی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو موذی مرض سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا شہری موذی امراض کا شکار ہوتے رہیں اور افسران دفاتر میں بیٹھے رہیں ایسا نہیں، انہیں کام کرنا ہی ہوگا-

یاد رہے صوبے میں ڈینگی کے حوالے سے صورتحال انتہائی سنگین ہے جبکہ لاہور سے زیادہ خطرناک صورتحال راولپنڈی کی ہے جہاں ہزاروں متاثرہ مریض سامنے آچکے ہیں اور اسی بنا پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے-

ڈینگی لاروا