64

فرانس نے پہلا رافیل طیارہ آر بی-001 بھارت کے حوالے کر دیا

Spread the love

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی ۔001 کو بھارتی

فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری کے حوالے کر دیا۔ رواں برس

فروری میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے

اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بو کھلا ہٹ اور خوف کی شکار مودی سرکار

نے فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز تر کردیا ہے جس کے

تحت بھارتی سپریم کور ٹ میں طیاروں کی خریداری میں ہوشربا کرپشن اور

اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود جارحیت پسند بی جے پی کی حکومت نے

فرانس سے پہلا رافیل طیارہ ’تکنیکی طور پر‘ موصول کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے

مطابق بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف وی آر نے جدید جنگی رافیل طیارہ

موصول کیا اور ایک گھنٹے تک فضا میں پرواز کی۔ دوران پرواز طیارے کی

کارکردگی اور افعال کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہا ر کیا۔ ’تکنیکی

حوالگی‘ کے کامیاب مراحل کے بعد رافیل طیاروں کی باقاعدہ ’آفیشل حوالگی‘ 8

اکتوبر کو فرانس میں ہوگی،بعد ازاں 4 رافیل طیارے آئندہ برس مئی میں فراہم کیے

جائیں گے جس کیلئے بھارتی فضائیہ کے 10 پائلٹس، 10 فلائٹ انجینئرز اور 40

ٹیکنیشینز کو فرانس میں تربیت دی جارہی ہے جبکہ بقیہ طیاروں کی فرانس سے

بھارت کو حوالگی اپریل 2022 تک مکمل ہوجائیگی، بھارت نے فرانس سے

مجموعی طور پر 36 رافیل طیارے خریدے ہیں۔یاد رہے 2012 میں یوپی حکومت

نے جیٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 18 جیٹ جنگی

جہاز تیار حالت میں ملتے اور 108 جہاز بھارت میں تیار کیے جاتے اس طرح فی

جہاز قیمت 526 کروڑ بنتی۔اپریل 2015 کو وزیر اعظم مودی نے فرانس کے

دورے کے دوران پرانے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے نیا معاہدہ کیا جس کے

تحت بھارت کو جیٹ طیا ر وں کے بجائے 36 رافیل طیارے ملیں گے، ایک

طیارے کی قیمت 1666 کروڑ روپے ہوگی اور یہ سب امبانی کمپنی کو فائدہ

پہنچانے کیلئے کیا گیا تھا جس پر معاملہ سپریم کورٹ تک بھی گیا تھا۔