modi indian prime minister 125

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، امریکی عدالت نے مودی کو طلب کر لیا

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مودی عدالت طلب

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکی عدالت نے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کو طلب کر لیا، بھارتی وزیر اعظم

نریندر مودی کو امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے طلب کیا

ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹانے کا حکم

تفصیلات کے مطا بق امریکی ریاست ٹیکساکس کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقبوضہ

کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے

علاوہ وزیر داخلہ امیت شا کو بھی طلب کیا ہے جبکہ عدلت نے مقبوضہ کشمیر

میں بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی عدالت میں

پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو بھارت کی نریندر مودی سرکار نے مقبوضہ

کشمیر کو ملکی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں کرفیو نافذ کر

رکھا ہے جو تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے وادی بھر کا جہاں پوری دنیا سے

رابطہ منقطع ہے وہیں کسی بھی وقت انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ ائے روز

شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ مودی کے اس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر

پوری دنیا کے انصاف پسند عوام اور ممالک کی حکومتیں سراپا احتجاج بنی ہوئی

ہیں اور مودی سرکار سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ اپنے غیر قانونی و غیر آئینی

اقدام کو فوری طور پر واپس لے اور کشمیریوں پر جاری مظالم بند کرے، مودی

کو 2014 میں بھی بطور بھارتی وزیراعظم پہلے امریکی دورے پر نیویارک کی

عدالت نے گجرات فسادات میں طلب کیا تھا۔

مودی عدالت طلب