101

سعودی آئل تنصیبات حملہ، امریکی فضائی دفاعی نظام ناکارہ ہونے کا ثبوت، روس

Spread the love

ماسکو (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) روس

روس نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر

امریکہ کے فضائی دفاعی نظام ” پیٹریاٹ ” کو ناقص قرار دیدیا، روسی وزارت

خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے

سے باہر کے ممالک سعودی آئل تنصیبات پر حملوں سے متعلق جلد بازی میں

نتیجہ نہ نکالیں، جبکہ دوسری طرف روس کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا

ہے کہ سعودی عرب میں 88 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب ہونے کے باوجود آئل

تنصیبات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے اور پیٹریاٹ سسٹم

انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا، جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ امریکہ کا میزائل

دفاعی نظام ناقص ہے

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تیل پائپ لائنوں پرحوثیوں کا ڈرون حملہ

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کے شمال میں طاقتور دفاعی

نظام اور ریڈار نصب کر رکھا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے حکام نے آئل

تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی

وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا فضائی دفاعی نظام کم صلاحیت

کا حامل ہے۔ ادھر روسی میڈیا کا کہنا ہے آرامکو تنصیبات پر حوثیوں کے حملے

کا دعویٰ تسلیم نہ کرنے کی واضح وجہ یہ ہے کہ اگر دعویٰ تسلیم کیا گیا تو اسے

یمن میں فوجی اتحاد کی ناکامی سمجھا جائے گا۔

روس