92

واشنگٹن،وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک،5زخمی

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک شخص

ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا

واقعہ وائٹ ہاس سے 2 سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کولمبیا روڈ پر پیش

آیا،فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور ایک کے شخص ہلاک ہونے

کی تصدیق ہوئی ہے،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے

میں لے لیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیے جانے کی اب تک کوئی

تصدیق نہیں کی گئی ہے،میٹروپولیٹن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال ملزم کی

جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ فائرنگ

میں زخمی و ہلاک ہونے والوں میں بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ

چند روز قبل وائٹ ہاس کے باہر سے جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے تھے جن

کے بارے میں برطانوی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ یہ آلات اسرائیلی ایجنٹوں نے

صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کی گفتگو سننے کے لیے نصب کیے تھے۔