72

میر مرتضی بھٹو کی23ویں برسی آج20ستمبر کو منائی جائیگی

Spread the love

ڈسکہ(سٹاف رپورٹر )محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی پیپلز پارٹی (شہید

بھٹو ) کے قائد میر مرتضی بھٹو کی23ویں برسی( آج)20ستمبر کو منائی جائے

گی اس سلسلہ میں (پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ ) کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ

سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر

مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ

خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی میر مرتضی بھٹو کو 20ستمبر1996ء کو

ان کی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں ہلاک کیا گیا وہ

18ستمبر1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ

اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے ۔