117

گجرات ،تیز رفتار ٹرین کار سے ٹکراگئی، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

Spread the love

گجرات (بیوروروپورٹ) راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز رفتار ٹرین کار سے

ٹکراگئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ڈرائیور سمیت دو شدید

زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گلیانہ روڈ کی رہائشی ایک فیملی کار پر

کھاریاں سے دلو جا رہی تھی کہ ریلوے کراسنگ پر ٹرین کار سے ٹکرا گئی جس

سے گاڑی مکمل طو رپر تباہ ہو گئی گاڑی میں سوار خاتون نازیہ بی بی اسکی

8سالہ بیٹی ایمن 5سالہ بیٹا عاشر تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ میاں عبیر

نامی ڈرائیور اور ایک بچہ عادل شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی

ریسکیو1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں بعد ازاں تشویشناک

حالت میں ٹراما سنٹر گجرات بھیج دیا گیایہ امر قابل ذکر ہے کہ دلو کے مقام پر

ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث ماضی میں بھی حادثات رونما ہو

چکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے

ہوئے اسے محکمہ ریلوے کی روایتی بے حسی اور لاپرواہی کا نتیجہ قر ار دیتے

ہوئے پھاٹک کی فوری تعمیر یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔