106

پشاور ہائیکورٹ کا محسن داوڑ اورعلی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Spread the love

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور

علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شمالی وزیرستان اور جنوبی

وزیرستان سے منتخب ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر پر خڑکمر میں

فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ

بنوں سرکٹ بینچ میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی اپیل پر جسٹس ناصر محفوظ

نے سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ارکان اسمبلی کو

10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

دیا۔دونوں ارکان قومی اسمبلی ان دنوں خیبرپختونخوا کی ہری پور جیل میں قید ہیں

جہاں سے ان کی رہائی دو سے 3 روز میں متوقع ہے۔