89

آج کا دن کیسا گزرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
جب زحل زائچے میں موجود ہو تو روزانہ حسبِ توفیق صدقہ دینے سے انسان پریشانیوں سے بچ جاتا ہے۔ اب تو صورت خراب ہے خاموشی سے دو تین دن اللہ اللہ کر کے گزاریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
ناکامی ہر کام میں ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ آپ صدقہ بھی دیں اور استخارے کی مدد کے بغیر تو بالکل بھی نہ چلیں، اور آجکل مخالفین کے اُوپر بھی گہری نظر ضرور رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ کسی بھی ایسی چیز یا ضرورت کے پیچھے مت بھاگیں، جو فی الحال آپ کو نہیں مل سکتی۔ جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کریں۔ آج تھوڑا سا آزمائشی دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جو لوگ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں گے، وہ بہت کامیاب رہیں گے۔ اور جو فصول کاموں میں اپنا وقت ضائع کریں گے، اُن کے لئے بڑے ہی لمبے عرصے تک پچھتاوا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
دُنیا سے گزرے ہوئے لوگوں کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔ اس کے بڑے فائدے ملیں گے، خاص طور پر اپنے والدین کے لئے دُعا کریں، مشکلات بھاگ جائیں گی ان شاء اللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں۔ مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اور جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُن کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ سفر کا خانہ مکمل بند پڑا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کے اندر ایک بہت اچھا انسان ہے۔ جس کو آپ استعمال نہیں کرتے، اور شیطانی معاملات بڑے خیالات کو دل ودماغ میں جگہ دیتے ہو۔ 70 بار دن میں توبہ ضرور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
کسی غیر متوقع مقام سے پیسہ ہاتھ میں آسکتا ہے۔ آج پرانی ایک ضرورت بھی پوری ہو گی۔ جو لوگ کسی بھی دوست وغیرہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے وہ ایسا بالکل نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
نقصان والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ نہایت سنبھل کر چلیں۔ اور کسی بھی قسم کا رسک نہ لیں، ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ یاری دوستی سے بھی بے حد دور ہو جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
اپنے اندر کے معاملات کو دیکھیں، کس جگہ پر کوئی گڑبڑ ہے۔ اس کو دور کرلیں سب کچھ ان شاء اللہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔ آج صحت کا صدقہ لازمی دے دیں بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
دل لگی نہ کریں۔ آپ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ آج مخالفین مکمل آپ کی طرف توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ موقع ملتے ہی وہ وار کر سکتے ہیں۔ آج زبردست وارننگ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
اللہ اللہ کرکے صورتِ حال ملنا شروع ہوگئی ہے۔ آپ کو آج دوپہر کے بعد اندازہ ہو جائے گا۔ آج کا دن ایک مالی فائدہ دے کر اچھے دنوں کی آمد کی اطلاع کرے گا۔