146

آج کا دن کیسا گذرے گا، مواقع، احتیاط، انتباہ اور وظائف

Spread the love

آج مواقع انتباہ وظائف

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل آج بھی زائچے میں بیٹھا ہوا پوری شدت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ہر معاملے میں بلاوجہ کی پریشانی دیتا ہے۔ اس لئے فی الحال صدقہ اور نماز

ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات ابھی کسی بھی طرح سے آپ کے ہاتھ میں نہیں آ رہے۔ جس کام میں بھی

کوشش کرتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اس وقت تو آپ کو صدقے کا مشورہ ہے اور

استخارہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورتِ حال اچھی اور آپ کے حق میں ہے۔ بلکہ اب جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں

گے اُس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج بلاک رقم بھی ہاتھ میں آسکتی ہے۔

انشاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روزگار کا خانہ مسلسل آپ کے حق میں اچھا ہو رہا ہے۔ آپ تمام فضول کاموں

سے اپنی توجہ ہٹا کر صرف روزگار کے طرف لگائیں۔ انشاء اللہ اس کے بڑے

اچھے نتائج ملیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ استخارہ کر کے دیکھ لیں آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا تا کہ کسی جگہ

کوئی گڑبڑ ہے۔ جو آپ کو تنگ کر رہی ہے۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ضرورت جیسی بھی ہو انشاء اللہ پوری ہوگی۔ خاص طور پر روزگار کے حوالے

سے آپ کو غیبی مدد ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان دنوں عطادر زائچے میں آ رہا

ہے، جو مال دلائے گا۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں گے۔ تو ہر پریشانی اور مشکل سے دور رہیں

گے، اس وقت صرف توکل کی کمی ہے۔ نا کوئی بندش ہے اور نا ہی کسی بھی قسم

کے کوئی اثرات۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا دن رہے گا۔ کافی دنوں سے جو پریشانی محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی

اب دور ہو سکے گی، اب خواہشمند افراد روزگار اور نئے رشتے کے طے ہونے

کی خوشخبری سُنیں گے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی کو قرض دیتا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی رک جائیں، زائچے میں ایسی

کوئی بات دکھائی نہیں دے رہی کہ رقم واپس آجائے۔ اور ابھی کاروبار میں بھی

مزید رقم نہ لگائیں۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جہاں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ تمام کوشش بے کار جا رہی ہے۔ آپ کو بس

سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح تو آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس

سکتے ہیں۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

استخارے کی مدد سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، یوں ہوا میں

تیر مت چلائیں۔ اب مزید کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ دل لگی سے تو بہت ہی

دور رہیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کچھ نہ کچھ گڑبڑ تو ہے آپ کیساتھ، یوں انجانی سی بندش میں ایسے ہی نہیں آئی۔

اس وقت صدقہ دیں اور راشن کی صورت میں دیں تو آپ کیلئے زیادہ اچھا ہے۔

آج مواقع انتباہ وظائف