123

بھارتی سپریم کورٹ کا مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹانے کا حکم

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ حکم

بھارت کی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دےدیا، مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر

میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم جبکہ کانگریس رہنما غلام نبی آزاد

کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وادی کے اصل حقائق عدالت

میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی-

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمعاملہ، بھارتی سپریم کورٹ انصاف یقینی بنائے،آئی سی جے

پیر کے روز مقبوضہ وادی کشمیر میں مودی سرکار کے غیر آئینی و غیر قانونی

اقدام اور کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کےخلاف دائر اپیلوں کی سماعت

کے دوران چیف جسٹس نے کہا ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں

گے، وادی کے لوگوں کوہائی کورٹ تک رسائی نہ دینے پر تشویش ہے۔

مقبوضہ کشمیر معاملہ، چیف جسٹس انڈیا رانجن گوگوئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی

کارکن اناکشی گنگولی کی مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کیخلاف درخواست کی

سماعت ہوئی۔ اناکشی گنگولی نے درخواست میں کہا مودی حکومت نے جموں و

کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور

مکمل لاک ڈان ہے، اس کے نتیجے میں کشمیری بچے اور کم عمر لڑکے انتہائی

مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر ….. شہ رگ یا اٹوٹ انگ؟ فیصلہ کن گھڑی آگئی

بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے کہا یہ معاملہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ

سے متعلق ہے اور وہی اس پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ اس پر اناکشی گنگولی نے

جواب دیا پابندیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ پہنچنا تو ناممکن ہے۔

بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے ریمارکس دیے کہ جموں و کشمیر ہائی

کورٹ پہنچنا کیوں مشکل ہے، کیا کوئی راستہ روک رہا ہے، ہم ہائی کورٹ کے

چیف جسٹس سے صورتحال جاننا چاہتے ہیں، ضرورت پڑنے پر میں خود جموں

و کشمیر ہائی کورٹ جا وں گا۔

لاک ڈاؤن معاملہ، جموں و کشمیر ہائیکورٹ فیصلے کیلئے بااختیار قرار

سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال فی الفور

معمول پر لائی جائے، لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور

قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر ہر قدم اٹھایا جائے، جبکہ جموں کشمیر ہائی کورٹ

ریاست میں جاری لاک ڈاون اور پابندیوں کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے۔

کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کو وادی کا دورہ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کو وادی کا دورہ کرنے کی

اجازت بھی دی اور ہدایت کی کہ غلام نبی آزاد مقبوضہ کشمیر کے اصل زمینی

صورتحال کے بارے میں عدالت کو رپورٹ کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ غلام نبی

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے ملاقاتیں کرسکیں گے تاہم انہیں جلسے جلوس

کی اجازت نہیں ہو گی، بعدازاں بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر معاملے

سے متعلق کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ حکم