100

یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث آج ہو گی

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر آج بروز

منگل 17 ستمبر کو بحث ہو گی، اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق

کے نمائندے کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ

یورپین یونین کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق یورپین یونین کے اجلاس

کے دوران بریفنگ کے بعد مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی

تجاویز پر بھی بحث ہو گی،مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ میں زیربحث لانے

میں پاکستانی نژاد یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا،رکن یورپی پارلیمنٹ

شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کیلئے متحرک رہے ہیں جبکہ

چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے بھی مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ

کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا۔

یورپین پارلیمنٹ