76

سونا 700روپے تولہ مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں قدرے بہتری

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی صرافہ مارکیٹ میںفی

اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس

سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک

تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگا

ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا ۔دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے

ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید

156.28روپے اور قیمت فروخت156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے

پر برقرار رہی ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی

کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس

ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے31928.55پوائنٹس کی سطح

پرپہنچ گیا جب کہ 53.33فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس

سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں کو71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے بڑھ

گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روز مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 447 پوائنٹس کے

اضافے سے 31928 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس

ای30انڈیکس232پوائنٹس کے اضافے سے 15066 پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس

1003پوائنٹس اضافے سے50720پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس

296پوائنٹس کے اضافے سے 23334پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی

طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے184کمپنیوں کے

حصص کے بھاؤمیں اضافہ144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی

جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت

میں71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری

کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب 86 ارب 86 کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی ۔