70

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش

رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان منصوبے پر ترمیمی معاہدہ طے پاگیا،

ایران پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق

انٹر سٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانئین گیس کمپنی کے درمیانی ایران پاکستان

گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے میں ترمیم پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

ترمیمی معاہدے کے تحت ایران کسی بھی عالمی عدالت سے رجوع نہیں کرے گا

اور اب تک پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو جرمانہ ادا نہیں کرنا

پڑے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک مل کر منصوبے کے حوالے سے قابل

عمل حل نکالیں گے۔ معاہدے میں ہونے والی ترمیم کے تحت اب پاکستان 2024 ء

تک گیس پائپ لائن تعمیر کرسکے گا۔ پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ

یومیہ گیس خریدے گا اور اس منصوبے سے پاکستان 2024 ء سے 2049 ء تک

گیس حاصل کرسکے گا۔