71

بابا گورو نانک کا 550واں جنم دن، تقریبات 5نومبر سے شروع ہونگی

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملکی و غیر ملکی میڈیا کا دورہ دربار صاحب کرتار پور،

بورڈ حکام نے بریفنگ دی ۔ تقریبا90 فی صد سول ورک مکمل ۔وفاقی حکومت نے

ماہ نومبر 2019 کو بابا گورونانک دیو جی کے نام سے منسوب کرنے کی

منظوری دے دی ہے۔جنم دن کی تقریبات 5نومبر سے 15نومبر تک جاری رہیں

گی، 12نومبر کو گورونا نک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب جنم استھان

ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی ۔تمام مہینہ تقریبات کا سلسلہ ملک بھر میں مختلف

مقامات پر جاری رہے گا، جس کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کریں گے

۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ماہ نومبر میںکرتار پور راہداری

کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں،حکومت پاکستان اورمتروکہ وقف املاک

بورڈتقریبات کے حوالے سے بہترین اور تاریخی انتظامات اور اقدامات کرنے میں

مصروف عمل ہیں،گورو نانک دیو جی کا 550واں جنم دن بہت تاریخی اہمیت کا

حامل، تقریبات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ

سے انجام دیں گے،کرتار پور راہداری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام

ہے،ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے عین مطابق بہترین انتظامات

کریں گے، بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے معذرو اور بزرگ یاتریوں کے

لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا نمائندگان نے وزیر اعظم

پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھوں کے لیے گورودوارہ دربار صاحب کرتار

پور راہداری کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے بورڈ حکام کا شکریہ اداکیا۔