72

آج کا دن کیسا گزرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ جس بھی قسم کی پریشانیوں کا شکار ہیں ان شاہ اللہ ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور حیران ہوں گے کہ کس طرح یہ مسئلے حل ہوئے ہیں۔ اور روز گار کا سلسلہ بھی اب بڑا شاندار ہو جائے گا۔ عرصہء دراز سے جو بھی شدید مالی تنگ دستی کا شکار رہے ہیں، ان کو بڑی کامیابیاں ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد بھی اب اپنی تیاریاں کر لیں۔
برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ جو لوگ نئے کام کی ابتدا کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، قسمت ان کا ساتھ دے گی۔ اولاد کی شادی وغیرہ کے سلسلے میں جاری بندش کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس ہفتے خوشی کی خبر ملے گی جو لوگ بیماری وغیرہ میں مبتلا تھے، وہ روحانی قوت حاصل کرتے ہوئے اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ کو خانگی مسئلے کو بڑی حکمت عملی سے لے کر چلنا ہوگا ذرا سی غلطی یا غصہ اور زبان کا غلط استعمال خود آپ کے لئے نہ صرف مشکل پیدا کر سکتا ہے، بلکہ دشمنی کا سبب بھی بن سکتا ہے، اس لئے نہایت ہوشیاری سے سارے معاملات کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔ جو لوگ نئی نوکری کی درخواست دے رہے ہیں، اُمید ہے ان کو اس ہفتے خوشخبری مل جائے گی چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جس مقصد کے لئے رقم کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے اس کا بندوبست ہو جائے گا اور روز گار کے حوالے سے بھی ان شاء اللہ اچھی خبریں ملیں گی۔ عرصہء دراز سے جو لوگ خود کو بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ اب خود کو مکمل طور پر آزاد سمجھیں۔ اب روزانہ کے حساب سے ان کو اچھی خبریں اور بہتریاں ملتی چلی جائیں گی۔ اس ہفتے کاروباری حضرات کے لئے کئی بند دروازے کھل رہے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
بندش و جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات ابھی تک محسوس کئے جا رہے ہیں، اس وجہ سے شاید آپ کو اپنے کاموں میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے، اس لئے سب سے پہلے ان اثرات سے باہر نکلیں، آپ روزانہ صدقہ دیں اور دن میں ایک مرتبہ سورۃ بقرہ کی تلاوت ضرور کریں تاکہ ان اثرات سے نکل سکیں اور چند دن مغرب کی نماز کے بعد زیادہ وقت اپنے گھر میں گزارہ کریں۔ پرندوں کو خوراک ڈالنے کا عمل بھی شروع کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
آپ ضرورت سے زیادہ تیز بھاگ رہے ہیں جو آپ کے لئے نقصان دہ بات ہے، آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس جانب سفر کرنا ہے، اس لئے اگر ہو سکے تو استخارے کی مدد لے کر چلیں اور کوشش کریں کہ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ جہاں غلطیاں دکھائی دیں، ان کو دور کیا جا سکے۔ یاری دوستی سے دور رہیں، خاص طور پر عشق و محبت کے معاملات کو قریب بھی مت آنے دیں، یہ اس ہفتے کی سب سے بڑی وارننگ ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں، اللہ پاک سے سچی توبہ کریں اور اپنے تمام خراب معاملات کو ٹھیک کریں، اگر آپ آگے کامیابی چاہتے ہیں۔ آپ کی غلطیاں ہی ہیں جنہوں نے آپ کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔ ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ان کی اصلاح کر لیں گے تو ان شاء اللہ غیب سے کوئی نہ کوئی راستہ کھل جائے گا، جس سے آپ کی ساری مشکلات ختم ہو سکتی ہیں جو لوگ نئی رشتے داری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ ابھی جلد بازی سے کام نہ لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
ایک قریبی شخص چکر دے رہا ہے، وہ آپ کو اور دوسروں کو جو عزیز ہیں، لڑانے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔آپ نے کسی بات پر یقین نہیں کرنا اور اپنے سارے معاملات کو خود خاموشی کے ساتھ سپردِ اللہ کر دیں، جو لوگ اولاد کے سسرال وغیرہ کے ساتھ کسی مسئلے پر پریشان ہیں وہ بے فکر ہو جائیں، چند دنوں میں ہی اللہ پاک نے چاہا تو عزت کے ساتھ پریشانیاں حل ہوں گی اور جہاں سے امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے، آپ کو اپنے معاملات میں ضد نہیں کرنی چاہئے، اس طرح تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا، ہر چیز اپنے وقت کے حساب سے ہی اچھی لگتی ہے، اچھا وقت ضرور آئے گا، صبر کریں۔ اس ہفتے پردہء غیب سے جو ملے اس کو صبر شکر کر کے رکھ لیں اور اپنے اندر سے ہر اس شخص کے لئے غصہ نکال دیں جس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے، سب کو معاف کریں گے تو آپ کے سارے بند دروازے کھل جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
نوکری میں بہتری اور مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے آزاد ہوں گے جیل میں بند افراد کی رہائی ہوگی اور ان شاء اللہ ہر طرح کی بندش کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہوگا اور جو لوگ بے روز گار ہیں اور عرصہء دراز سے نوکری کی تلاش کر رہے تھے، ان کے لئے اب بڑی خوشخبری ہے رشتے وغیرہ طے ہونے کے امکانات بھی روشن ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ کا زائچہ ان دنوں پھر کسی آزمائش میں آیا ہوا ہے۔ صدقہ دیں اور لازمی دیں، ورنہ کوئی نہ کوئی مسئلہ تنگ کرتا رہے گا۔ جن لوگوں نے ہمت کر کے کسی غریب کو، جو کم سے کم دو ہوں کو راشن وغیرہ دے دیا تو وہ عمل زیادہ بہترین رہے گا، غصے سے کام نہ لیں، آپ کا غصہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے ’جہاں کوئی مسئلہ بھی ہو‘ وہاں صرف سچ سے کام لیں گے۔ اس میں ان شاء اللہ جیت آپ کی ہی ہو گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
اکثر لوگ بد نظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ روزانہ سورۃ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پر پھونکیں اور ایک عدد لیموں لے کر اس کو اپنے سر سے وار کر، اس کے چار ٹکرے کر کے کسی چوراہے پر کھڑے ہو کر چاروں طرف ایک ایک پیس پھینک دیں۔ اس ٹوٹکے کا بڑا فائدہ ہوگا۔ جن لوگوں نے کوئی بڑا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی انتظار کریں، کیونکہ ابھی کام ہونا مشکل ہے۔