78

منشیات کا خاتمہ کر کے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے،شہر یار آفریدی

Spread the love

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی لاہور افغان مہاجرین کے

کمشنر آفس لاہور اپر مال آمد ، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری اور

کمشنر افغان مہاجرین پنجاب مظہر یاسین وٹو نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزیر

نے پی ٹی آئی لاہور کے ٹکٹ ہولڈز، کمشنر لاہور بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر صالحہ

سعید، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران سے

ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے وفاقی وزیر کو لاہور بھر سے منشیات کے

خاتمے کے لئے تجاویز پیش کیں، اس موقع پر وفاقی وزیرشہریار آفریدی اور پی

ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ملک سے منشیات کا خاتمہ

کر کے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، منشیات فروش کسی رعایت

کے مستحق نہیں ہیں، اگر منشیات کو روک لیا تو اس سے بڑی معاشرے کی کوئی

اور خدمات نہیں ہو سکتیں، پاکستان کو منشیات سے فری بنا کر دم لیں گے، گزشتہ

دنوں ملک کے بہت بڑے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، ڈرگ مافیا ملک کی

نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے انہیں لگام ڈالنا ہو گی، منشیات نے ملک کی بنیادیں

کھوکھلی کر دی ہیں اس کا خاتمہ اشد ضروری ہے، ملک سے کرپشن کے مکمل

خاتمے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، پارٹی کارکنان صوبے بھر سے منشیات

فروشوں کی نشان دہی اور اے این ایف سے تعاون کریں گے، اس موقع پررانا

عبدالسمیع، فیاض بھٹی ، عمران سلیمی، مہر واجد عظیم ، ایم پی ایز سعدیہ

سہیل،مسرت جمشید چیمہ،جمشید اقبال چیمہ، ملک زمان نصیب، چوہدری اصغر

گجر، روبینہ شاہین، خالد گھرکی، جاویداعوان ، میاں افتخار، بلال اسلم بھٹی،

یوسف میو، علی امتیاز وڑائچ ،ناصر سلمان ، آفتاب آفگن ، یاسر گیلانی ، عبدالکریم

کلواڑ، اشتیاق ملک، لقمان قاضی، عمیر احمدسمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔