114

انتہا پسند ہندوئوں نےمغل بادشاہ بابرکے نام والے سائن بورڈز پر سیاہی پھیر دی

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مغل بادشاہ بابر

بھارت میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام سے منسوب سڑک کے تمام سائن

بورڈز پر سیاہی پھیر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں نے تعصب

کی ایک اور مثال قائم کر دی جس کی بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شدید مذمت

کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کے نام سے جڑی ہر چیز بھارت

میں قابل قبول نہیں رہی، شیو سینا کے کارندوں نے نئی دہلی میں مغل بادشاہ ظہیر

الدین بابر کے نام سے بنی سڑک کے تمام سائن بورڈز پرسیاہی پھیر دی۔ کارندوں

نے یہ کارروائی رات کے اندھیرے میں کی اور بابر روڈ کے ان سائن بورڈ کو

کالا کردیا۔