111

بل گیٹس فاونڈیشن کا مودی کیلئے ایوارڈ، حقوق انسانی کے کارکن سراپا احتجاج

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس فاونڈیشن

نوبل انعام یافتہ معروف خواتین میریڈ میگوائر، توکل عبدالسلام کرمان اور شیرین

عبادی کی جانب سے گیٹس فاونڈیشن کو لکھے گئے خط میں یہ درخواست کی گئی

ہے کہ مودی پرتشدد شخصیت کا مالک ہے انہیں اپنے ملک میں صفائی ستھرائی

کے نظام کو بہتر بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں رواں ماہ کے آخر میں ایوارڈ

نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ بھارت میں انسانی

حقوق اورجمہوریت کو مستقل خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں اورعیسائیوں

سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ ہجوم کے بڑھتے حملوں پربھارتی

سپریم کورٹ بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔ ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈئویشن کو وکلا، انسانی حقوق کے کارکنان اور مخیر

حضرات کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا

ایک لاکھ دستخطوں کے ساتھ دائرکردہ درخواست میں انسانی حقوق کے برے

ریکارڈ پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا

ہے۔

بل گیٹس فاونڈیشن