118

وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کا ایوان وزیراعلیٰ کے رائٹنگ پیڈ کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

Spread the love

ڈیرہ غازی خان/لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

کے سرکاری رائٹنگ پیڈ کاغیر قانونی استعمال سامنے آگیا۔وزیراعلی کے بھائی

جعفر بزدار کے دستخط سے منظرعام پر آنے والا رقعہ چیف منسٹر پنجاب کے

سرکاری پیڈ پر تحریرہے جس پر وزیراعلی کے بھائی جعفر بزدار کی طرف سے

ایک اے پی وی وین ڈرائیور کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ لیٹر پیڈ اس وقت منظر عام

آیا جب قبائلی علاقہ میں اے پی وی ڈرائیور کو بارڈر ملٹری پولیس نے چیکنگ کی

غرض سے روکا تو ڈرائیور نے وزیراعلی کے سرکاری پیڈ پر لکھارقعہ نکال لیا

جسے دیکھ کر بی ایم پی پولیس نے نہ صرف اے پی وی کو بغیر چیکنگ جانے

دیا بلکہ اس سے معذرت بھی کی ۔وزیراعلی کے بھائی جعفر بزدار کی طرف سے

جاری مذکورہ لیٹر پر گاڑی نمبر ایل ڈبلیو ایل916 میرے قریبی عزیز کی ہے لکھا

گیاتھا تاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اس گاڑی کو نہ روکیں۔

ذرائع کے مطابق یہ گاڑی غیر قانونی سامان کی نقل وحمل میں بھی ملوث ہے۔

دوسری جانبوزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ گاڑی نمبر

ایل ڈبلیوایل916 وزیراعلیٰ کے کسی عزیز کے زیر استعمال نہیں،وزیراعلیٰ کے

لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدارکے حوالے سے لکھی گئی تحریر

اور دستخط بھی جعلی ہیں ، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس معاملے کا

نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ترجمان نے کہاکہ

وزیراعلیٰ کے بھائی کا نام استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات ہوں

گی۔