68

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اس ہفتے آپ کی مالی پٖوزیشن میں بحکم اﷲ کافی بہتری کا امکان ہے، غیر متوقع ذریعے سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی، جو لوگ عرصہء دراز سے بے روز گار تھے اُن کے لئے بھی نیا سلسلہ بنے گا۔ جادو ٹونے اور بندش وغیرہ میں جکڑے ہوئے بھی اس سے آزاد ہو سکتے ہیں، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اب نئی صورت حال بہتری پیدا کرے گی۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
ان دنوں سب سے زیادہ اپنے عزت والے معاملے کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے، کوئی بھی ایسا کام نہ کریں، جس میں آپ کو نقصان ہو کہ دوبارہ بڑا عرصہ لگے گا، عزت کا خانہ بحال ہونے میں، جذباتی فیصلے مت کریں اس کے لیے وقت مناسب نہیں ہے، دِل کے معاملات بھی قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے،جہاں آپ چاہتے ہیں وہاں ابھی آپ کی دال نہیں گلے گی،بہتر ہے پیچھے ہٹ جائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ پوری قوت سے کھلا ہوا ہے۔ آپ کو جذباتی انداز سے ان کو حل نہیں کرنا،بلکہ حکمت عملی سے چلنا ہے۔ بہتر ہے ابھی ایسا ہی رہنے دیں، وقت خودہی سارے زخموں کو بھر دے گا۔ ان دنوں اپنے روزگار کے حوالے سے جو بھی محنت کر سکتے ہیں، کریں۔آپ کو اس کا بھرپور صلہ ملے گا،آپ کو اگر اپنی موجودہ جگہ میں تبدیلی کا موقع ملے تو اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
اس ہفتے سرکاری ملازمت کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے،تبادلے اور ترقی دونوں میں آپ کا فائدہ ہے اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ اگر اکیلے کریں تو زیادہ بہتر رہے گا۔نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی اور عرصہء دراز سے اولاد کے خواہشمند افراد بھی خوشخبری سن سکیں گے، جو لوگ کسی بھی قانونی معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اس سے آزاد ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی اور جن افراد کی رقم بلاک تھی اب اُس میں سے کافی حد تک واپسی کا امکان بھی ہے، خانگی امور میں جاری جھگڑے اختتام کو پہنچیں گے جو لوگ روزگار کے امور کے لئے سفر کے خواہشمند ہیں، اُن کی کوشش کامیاب ہو گی، ایک وقت میں دو جگہ کام کرنے کا موقع بھی ملے گا اور بعض افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
ایک اہم کام عین موقع پر جا کر رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے،اِس لئے اپنی پوری نظریں اس پر رکھیں، غلطی کی گنجائش نہیں ہے، جو لوگ بیماری میں مبتلا ہیں، وہ اب تیزی سے شفاء یاب ہوں گے آپ پر اب کسی قسم کے اثرات نہیں ہیں۔سب کچھ ٹھیک ہے ،اس ہفتے ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو رہی ہے اور عرصہء دراز سے رشتے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا انتظار بھی ختم ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
ہر چھوٹی موٹی بات کو اپنے دماغ پر سوار کر لیتے ہیں،اپنے معاملات اﷲ پاک پر چھوڑ دیا کریں، ہر مشکل سے نکل آئیں گے،جو لوگ باوضو رہنے کی کوشش کریں گے، جھوٹ سے دور رہیں گے اور اپنے تمام سابقہ گناہوں کی سچی توبہ کر کے اپنے آئندہ کے معاملات ٹھیک رکھ کر چلنے کا وعدہ کریں گے تو سمجھ لیں کہ سب کچھ خودبخود اچھا ہو جائے گا،ابھی تو آپ کے اندر کی صفائی کی بے حد ضرورت ہے، غور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کو بدنظری کا سامنا ہے،فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی ضرور دیں، اس وقت اپنے گھر میں محفل ذکر الٰہی کروانے کی اشد ضرورت ہے۔آپ کا گھر بھی نحوست کا شکار ہے، اپنے گھر میں مہمانوں کی آمد شروع کروائیں،اس کے بے شمار فائدے ہوں گے،تمام قسم کے نحوست والے اثرات ختم ہوں گے۔ اولاد کے معاملات کو نہایت ٹھنڈے مزاج سے حل کرنے کی کوشش کریں، غصہ نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
لالچی قسم کے افراد آج کل آپ کے بہت قریب ہیں،آپ کو بڑی رقم سے بھی محروم کر سکتے ہیں اور عزت ووقار میں کمی کا سبب بھی بن سکتے ہیں اِس لئے آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا،جو لوگ کسی جگہ رقم لگانے کا سوچ رہے ہیں، وہ ابھی انتظار کریں اور جن لوگوں نے کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ کیا ہے، وہ بھی فی الحال ایسا نہ کریں۔کم سے کم ابھی مزید 14 یوم ایسی پوزیشن میں گزرے گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ کی توجہ گھر سے زیادہ باہر ہوتی ہے،جن لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے، وہ آپ کے لئے پریشان رہتے ہیں اور آپ ہیں کہ پروا ہی نہیں کرتے،اس ہفتے آپ کو روزگار میں بہتری کی خبر ملے گی،بندش وغیرہ جیسے معامات سے نجات ملے گی اور جہاں سے امید لگا رکھی تھی،وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے،بے برکتی کے خاتمے کے لئے بعد نمازِ مغرب سورۂ واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
کاروباری حضرات کے لئے یہ ہفتہ بے حد اہم ہے، سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا اور اضافی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا، جو لوگ عرصہء دراز سے تبادلے کی کوشش کر رہے تھے وہ اس میں کامیاب ہوں گے اور جن افراد نے رہائش میں تبدیلی کرنی ہے، اُن کے لئے بھی یہ وقت نہایت ہی بہترین ثابت ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
اپنے ہی مخالف اور دشمن ہوتے جا رہے ہیں اور آپ ہیں کہ غلطی پر غلطی کئے جا رہے ہیں۔اس طرح تو بہت سے رشتوں سے محروم ہو سکتے ہیں، خیال کریں،حالات کی نزاکت کو دیکھ کر چلیں گے تو بہتر رہے گا،خاص طور پر شادی شدہ افراد سوچ سمجھ کر چلیں اور اس ہفتے یاری دوستی سے بھی دور رہیں،جو لوگ فون پر دوستیاں کر رہے ہیں وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، فی الحال عشق و محبت سے دور رہیں۔