51

بالآخر حکومت نے عوام کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کا تندوروں کیلئے گیس نرخوں میں

اضافہ واپس لینے کا فیصلہ، روٹی تندور صارفین کو اضافی بلز میں درستگی

کیلئے سوئی ناردرن کے متعلقہ دفتر سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری۔وفاقی

حکومت نے روٹی تندور صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے گیس کے نرخوں میں

اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت روٹی تندور صارفین

کیلئے گیس نرخوں میں 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کمی کرتے ہوئے

738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے پرانے نرخ کو بحال کردیا گیا ۔ اس حوالے

سے اوگرا کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی

حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس نے روٹی تندور کمرشل

صارفین کو فوری سہولت دیتے ہوئے اضافی نرخوں پر جاری شدہ گیس بلز کی

درستگی کیلئے فوری طور پر سوئی ناردرن گیس کے متعلقہ دفتر سے رجوع

کرنے کی درخواست کی ہے۔