50

پولیس اصلاحات حکومتی ترجیح ، صلاح الدین ٹیسٹ کیس ہے،شہریارآفریدی

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا

ہے کہ ہر کوئی اپنی دکان چمکارہا ہے اسلئے پولیس اصلاحات نہیں ہورہی ہیں ۔

پولیس اصلاحات حکومتی ترجیح ، صلاح الدین کیس ٹیسٹ کیس ہے ۔ جن کو

محافظ بنایا وہی عزتیں پامال کررہے ہیں۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات میں تاخیر

نہیں ہونی چاہیے۔ جن کو محافظ بنایا تھا وہی عزتیں پامال کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا

کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بھی پولیس اصلاحات کی

تھیں ۔ پنجاب پولیس میں اصلاحات بھی حکومت کی ترجیح ہے کہ پولیس میں

اصلاحات جلد ہوں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اصلاحات اس لئے نہیں ہورہیں کہ ہر

کوئی اپنی دوکان چمکارہا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں پولیس اصلاحات کیلئے ایک

ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کیس ہمارے لئے سٹیٹ کیس ہے ۔