31

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ کو اگر اس اچھے وقت سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو آپ کو پھر استخارہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اُس وقت غیر متوقع گڑبڑ نے پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ کو ہر صورت اپنی زبان کو بند رکھنے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ کھل کر سامنے آئیں گے، اُن کے لئے مشکلات پیدا ہونگی، یہ بات یاد رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ اس وقت بڑے فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ آپ کو اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ورنہ ایسے مواقع کم ہی ہاتھ میں آئیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
اندر کا کوئی آدمی آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ آپ کو آج نہایت ہی ہوشیار رہنا ہوگا۔ اور جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اُن کا مسئلہ حل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ کسی کی پروا نہیں کر رہے۔ صرف اپنے دل کے معاملات کی فکر ہے۔ اور اس کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار بھی ہیں۔ جو کہ خود کشی کرنے جیسی والی بات ہے، خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
روحانی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے آپ کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے۔ اگر اپنی پریشانیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، تو پھر نماز میں دل لگائیں۔ اور غیبت سے بھی دور ہو جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
حیران کُن خبر مل سکتی ہے۔ اور وقتی ٹنیشن کا سامنا بھی، اس لئے خود کو ہر خبر کے لئے تیار رکھیں۔ آج خاموشی سے دن گزارنے کی کوشش کامیابی دلائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
تمام حالات کا ازسرنو جائزہ لیں۔ اور جہاں غلطی محسوس ہو رہی ہے۔ فوری طور پر اس کی اصلاح کرکے پھر کوئی قدم اٹھائیں، ابھی مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ابھی بھی صورتِ حال نازک ہے۔ آپ کو صدقہ دیتے رہنے کا مشورہ ہے۔ اور مخالفین سے جس قدر ہوشیار رہیں گے، اُتنا ہی بہتر ہے۔ وہ اپنی پلاننگ میں لگے ہوئے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
رکاوٹوں کو دور ہونے میں ابھی دو تین دن مزید لگ سکتے ہیں۔ اس لئے صرف اپنے معمول کے کام جاری رکھیں، باقی کاموں کو فی الحال چھوڑ دیں، آج ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو جس طرف سے اُمید تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اور ایک طرف سے بلاک رقم کی واپسی کا بھی واضع امکان ہے۔ کاروباری حالات اچھے ہونگے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہے۔ وہ سچی توبہ سے کام لیں۔ انجانی سی بندش وغیرہ بھی محسوس ہو رہی ہے۔ صحت کا خانہ کمزور ہے، آج کا دن صدقہ بھی مانگ رہا ہے۔